Tuesday, June 02, 2026
 

اپنے ساتھ کچھ لیکر نہ جائیں، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کی بھارتی سیاحوں کو وارننگ

 



سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل کی جانب سے بھارتی سیاحوں کے لیے جاری کی گئی خصوصی ہدایات سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ بھارتی ارب پتی ہرش جینوکا نے سوئٹزرلینڈ میں واقع ‘Hotel Arc-En-Ciel’ کا ایک نوٹس شیئر کیا، جس میں بھارتی مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بوفے سے کھانا باہر لے جانے، شور و غل کرنے اور غیر مناسب رویے سے گریز کی ہدایت دی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ بوفے کا کھانا صرف وہیں کھایا جائے اور اسے باہر لے جانا منع ہے، البتہ اضافی ادائیگی پر لنچ پیک دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ مہمانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ صرف فراہم کردہ کٹلری استعمال کریں اور راہداریوں و بالکونیوں میں آہستہ بات کریں تاکہ دیگر مہمانوں کو پریشانی نہ ہو۔ ہرش گوئنکا نے اس نوٹس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک بعض بھارتی شہریوں کے غیر مناسب رویے کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق اگر بھارت عالمی سطح پر مثبت شناخت چاہتا ہے تو شہریوں کو اپنے رویے میں بہتری لانا ہوگی۔   A Swiss hotel once displayed a list of special rules exclusively for Indian guests which I personally saw and was appalled. Today, videos of garba in restaurants, loud conversations in airports, and turning aircraft cabins into picnic spots keep doing the rounds. Even in Davos,… pic.twitter.com/ccljdLmDfk — Harsh Goenka (@hvgoenka) May 31, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل