Loading
رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) کے بلے باز ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے پہلے میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں گجرات ٹائیٹنز کے خلاف میچ کے دوران امپائر نتین مینن کی جانب جارحانہ انداز میں آئس بیگ پھینکنے کے جرم میں سزا یافتہ قرار پائے۔
یہ ٹم ڈیوڈ کا اس سیزن کا تیسرا لیول 1 جرم تھا جس کے نتیجے میں انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے، جس کے سبب پچھلے 36 مہینوں میں ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی۔
Tim David has been suspended for RCB's first game of IPL 2027, or the first game of whichever team he plays for next season, after being found guilty of throwing an ice bag aggressively towards umpire Nitin Menon during the IPL 2026 final https://t.co/enStTWUEGl pic.twitter.com/Bz9mzQRzKA
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 2, 2026
یہ واقعہ گجرات کی اننگز کے دسویں اوور میں پیش آیا جب واشنگٹن سندر کی گیند پر جورڈن کاکس کے کیچ کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔
آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کے تحت کسی کھلاڑی، ٹیم افسر، امپائر یا کسی تیسرے فرد کی طرف خطرناک یا نامناسب طریقے سے گیند یا کوئی کرکٹ کا سامان پھینکنا جرم ہے۔
واضح رہے کہ ٹم ڈیوڈ نے پہلے بھی اس سیزن میں دو بار خلاف ورزی کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل