Tuesday, June 02, 2026
 

جنگ بندی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ

 



ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ایرانی مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں اور ان کی تیاری مزید مضبوط ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی سے ایک اہم سبق یہ ملا ہے کہ ایرانی افواج نے دشمن کے بارے میں اپنی آپریشنل معلومات اور حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنایا ہے۔ ترجمان کے مطابق اگر دشمن دوبارہ فوجی محاذ پر آیا تو اس بار کارروائی کا انداز، میدانِ جنگ کا جغرافیہ اور استعمال ہونے والے ہتھیار مختلف ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل