Friday, June 05, 2026
 

ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

 



پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں میزبان مالدیپ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ مالے میں جاری ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی۔ The Shaheens soaring high in Malé. What a win✌️#MissionMaldives ???????????? pic.twitter.com/uylDkuEi2m — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) June 4, 2026 پاکستان کی جانب سے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کیے۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کیا اور تین گول داغ دیے۔ Highlights of #PakistanFootball's 3-0 over Maldives in the Diamond Jubilee International Tournament. Umar Nawaz, Abdul Samad Arshad and Harun Hamid end the MNT's nearly 3 year long wait for a win. Yousuf Butt also brilliant as goalkeeper! #MDVvPAK Video via YES TV Maldives pic.twitter.com/aac83GNXs2 — FootballPakistan.com (@FootballPak) June 4, 2026 پاکستان پر پہلے میچ میں بنگلادیش سے مقابلہ برابر کرنے کے بعد مالدیپ کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنے کا دباؤ تھا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل