Friday, June 05, 2026
 

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری

 



پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے 15 روز کا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق 5 جون تا 20 جون کا نیا شیڈول جاری کیا گیا جس کے تحت گوادر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار دو روز فلائٹ آپریشن ہوگا۔ فلائٹ آپریشن پیر اور جمعرات کے روز ہوگا، فلائٹس دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا نیا نوٹم بھی جاری کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل