Friday, June 05, 2026
 

ملک میں کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

 



وزیراعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کرے گی۔ کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اور وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی شامل ہوں گے جبکہ وفاقی سیکریٹری قانون بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی 45 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل