Loading
بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کے فیصلے سے متعلق ان کے سابق ساتھی کرکٹر لیام لیونگ اسٹون نے دلچسپ حقائق بیان کیے ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لیونگ اسٹون نے کہا کہ میدان میں جارحانہ انداز اپنانے والے کوہلی ذاتی زندگی میں نہایت نرم مزاج، دوستانہ اور خاندان سے محبت کرنے والے انسان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں غیر معمولی شہرت کے باعث ویرات کوہلی کو ہر وقت عوامی توجہ اور میڈیا کی نگرانی کا سامنا رہتا تھا جس سے وہ اکثر پریشانی محسوس کرتے تھے۔
لیونگ اسٹون کے مطابق کوہلی ایک ایسی زندگی کے خواہش مند تھے جہاں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ سکون سے وقت گزار سکیں اور بغیر کسی ہجوم یا غیر ضروری توجہ کے آزادانہ طور پر سفر کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد کوہلی نے زیادہ پرائیویسی اور بہتر خاندانی ماحول کی خاطر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل ڈاکٹر سری رام نینے بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی بے پناہ مقبولیت کے باعث معمول کی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو پا رہے تھے جس کے باعث انہوں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کو ترجیح دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل