Friday, June 05, 2026
 

جنوبی وزیرستان کے بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

 



جنوبی وزیرستان میں ایک بازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کڑیکوٹ بازار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ کڑیکوٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ملک جمیل وزیر کے دو بیٹے، معین الدین اور نوید، جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان کے مطابق واقعے میں ایک راہگیر، سید انور ولد گلاپ خان، بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل