Loading
گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ن لیگ کی ریلی میں ایک شخص کی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک بندوق پر کنٹرول نہ ہونے سے ریلی میں شریک لوگ زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے کہا کہ گولیاں لگنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا۔
جی بی اے 18 میں آئی پی پی سے سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبرگ خان اور ن لیگ کے ملک کفایت اللہ مد مقابل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل