Loading
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ جمہوری سوچ کا تقاضا ہے کہ جو لوگ یہ مطالبہ کررہے ہیں وہ یہ معاملہ 7 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں اور خلق خدا کو یہ فیصلہ کرنے دیں اور نمائندگی کی شکل تشکیل کرنے دیں یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک سالم سیٹ ہے اور پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں ، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے، اکتوبر 1947ء میں مہاجر دو لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دے کر سیالکوٹ شہر اور تحصیل میں آکر بسے لاکھوں عصمتیں لٹیں اور ہزاروں بیٹیاں اغوا ہوئیں، آپ کس طرح ان مہاجروں کو ان کے حق سے محروم کرسکتے ہیں؟
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کئی دہائیاں ان مہاجروں نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں گزاریں، زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہےان لوگوں نے آزادی کی بہت مہنگی قیمت ادا کی ہوئی ہے، اپنی رائے کو تسلیم کرانے کے لیے جمہوری رستہ اپنائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل