Loading
امریکی سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو تقویت دینے کے لیے تقریباً 70 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم بنیادی طور پر امریکی امیگریشن حکام، سرحدی گشت اور ملک بدری کے اقدامات کے لیے مختص کی جائے گی۔
فنڈ منظوری کا بِل 52 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ کسی بھی ڈیموکریٹ سینیٹر نے اس کی حمایت نہیں کی۔ فنڈنگ کا بڑا حصہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور امریکی سرحدی گشت کی کارروائیوں کو وسعت دینے پر خرچ کیا جائے گا۔
حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرحدی سلامتی مضبوط بنانے، غیر قانونی امیگریشن روکنے اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ دوسری جانب ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، حراستی مراکز کے پھیلاؤ اور تارکینِ وطن کے حقوق سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
بل کو قانونی شکل اختیار کرنے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان کی منظوری ابھی درکار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل