Loading
میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں غیر اخلاقی تنقید کی جارہی ہے۔
گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران غیر اخلاقی لفظوں کا استعمال کیا گیا، تنقید کے دوران غیر اخلاقی اور جھوٹی باتیں کی جا رہی ہیں، کیپٹن صفدر سندھ کی عوام سے معافی مانگیں، کیپٹن صفدر نے کہا کہ سندھ کے لوگ ہاتھ جوڑ کر میاں صاحب کو کہتے ہیں کہ مریم کو دو سال کے لیے وزیرِ اعلیٰ بنا دیں۔
ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ہمارا ہاتھ جوڑ کر لوگوں کو خوش آمدید کہنا ثقافت کا حصہ ہے۔ سندھ کے لوگ اور وزیرِ اعلیٰ ہاتھ جوڑ کر آپ کو ویلکم کریں گے۔ ہم ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک دن کے لیے سندھ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے، اس کا ثبوت انتخابات میں ہماری کامیابی ہے۔ اگر کوئی جھوٹی بات ہوگی تو سندھ حکومت اس کا جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کی، کیپٹن صفدر یہ سندھ کے باشعور لوگ ہیں، کیپٹن صفدر ہاتھ جوڑ کر سندھ کے عوام سے معافی مانگیں، کیپٹن صفدر اگر اتنے قابل ہیں تو آپ کی بیوی کو پنجاب میں آپ کی خدمات لینی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، پی پی پی عوام کے دلوں میں بستی ہے، مراد علی شاہ اور بلاول صاحب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، عوامی مینڈیٹ کے زریعے اس صوبے میں حکومت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 دن سے پورا سندھ بجلی سے محروم ہے، آپ ایک وفادار تابعدار شوہر ضرور بنیں، آپ اتنے ایکسپرٹس ہیں تو آپ کی اہلیہ کو اپ کی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے تھا، کسی بھی شہر میں ترقی کرنا اچھی بات ہے۔
پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے، 55 ارب روپے کی سبسڈی ہم نے ہاریوں کو دی ہے ۔عوامی خدمت ٹک ٹاک سے نہیں چلتی بلکہ کام کرنا پڑتا ہے ۔ایک مرتبہ کیپٹن صفدرپوری زندگی میں قائداعظم کے مزار پر آئے ۔
سندھ کی عوام کا آپ نے دل دکھایا ہے تکلیف پہنچائی ہے، سندھ کراچی میں خصوصا صحت کے شعبے بے پناہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔این ائی سی وی ڈی میں لاکھوں شہریوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے، دنیا کی بڑی ہائوسنگ اسکیم بلاول بھٹو سندھ کے مختلف گائوں میں بنارہے ہیں۔
ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ 14 لاکھ خواتین سندھ کے دیہاتوں میں اپنی پروڈکٹس خود بناتی ہیں، میاں کیپٹن صفدر اعوان ضرور سندھ آئیں ، سندھ میں وفاقی حکومت نےآج تک ایک انچ کام نہیں کیا ہے، موٹر وے نا بننے سے سندھ حکومت نے 56000 کلومیٹر موٹر وے نیٹ ورک کا جال بچھایا، سندھ کا موجودہ شیئر فراہم کیا جائے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے سندھ میں ہر جگہ خواتین کو مستحکم کررہا ہے، تین سال میں ڈپلومیٹک پالیسیز نے پاکستان کا لوہا منوایا، ہم ریاست کو سلام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں کسی کو روکنا ہے۔ ایسے جوکرز کو روکا جائے۔صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔کراچی نے ترقی کرنی ہے تو وفاق کو شیئر دینا پڑیگا، وفاق کراچی پر پیسہ نہیں لگا رہا ، بلاول صاحب کے ہوتے ہوئے نا کوئی صوبہ بنے نا کوئی کوئی انتظامی یونٹ بنے گا، سندھ کے لوگ کوئی قبضہ منظور نہیں کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل