Friday, June 05, 2026
 

لاہور میں کھُلے مین ہول میں بچی گر گئی

 



صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک معصوم بچی کھلے مین ہول میں گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ محمود بوٹی شاہ گوہر آباد میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کی بروقت کوششوں سے بچی کو مین ہول سے زندہ نکال لیا گیا۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا، بارہا شکایات کے باوجود مین ہول بند نہ کیا گیا تھا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں شہریوں کی جانب سے تمام کھلے مین ہولز فوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے ذمہ دار افسران کے تعین اور سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل