Loading
بھارت کی گندی سیاست نے ایک بار پھر کھیلوں کو داغدار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی منتظین کے رویے نے پاکستان فینسنگ ٹیم کو ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت سےمحروم کردیا۔
یہ چیمپئن شپ 18 سے 24 جون تک نئی دہلی میں شیڈول ہے۔
سیکرٹری پاکستان فینسنگ فیڈریشن عثمان احمد نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے دعوت نامہ ملنے پر منتظمین سے ویزوں کے حصول کی گارنٹی مانگی تھی، اس معاملے پر ہمیں تسلی بخش جواب نہیں آسکا۔
ایونٹ میں تیس ممالک کے 211 کھلاڑیوں کو بھارتی حکومت نے کلیئرنس دی ہے تاہم پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ایسا ردعمل نہیں دیا جاسکا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل