Saturday, June 06, 2026
 

غزہ میں شادی کے گھر پر اسرائیلی فوج کا حملہ؛ 7 فلسطینی شہید اور 15 زخمی

 



اسرائیلی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے غزہ میں ایک شادی کی تقریب کو اندوہناک سانحے میں تبدیل کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اسی دوران علاقے میں دو میزائل داغے گئے جو براہِ راست تقریب کے مقام پر گرے جس کے نتیجے میں خوشی کا ماحول لمحوں میں تباہی اور چیخ و پکار میں بدل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی اور مقامی لوگ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف رہے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر الشفا اسپتال اور قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی اچانک تھا جس کے باعث لوگوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے بنیادی انسانی حقوق سنگین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسپتالوں، اسکولوں اور شادی کی تقاریب کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل