Saturday, June 06, 2026
 

ایف آئی اے کا ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک کے قیام کے لیے تمام ایڈیشنل ڈی جیزاور زونل ڈائریکٹرز کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ڈیسک کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو6 مختلف ٹاسک کے بارے میں ایکشنز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور تفصیلات رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ممکنہ ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔ ڈی جی ایف آئی اے کے احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں اور ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لیے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کولازمی عمل درآمد کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل