Saturday, June 06, 2026
 

ایشیئن گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ریسلر عائشہ بلوچ کو بلاول بھٹو کی مبارک باد

 



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایشیئن گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ کو مبارک باد دی ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ عائشہ بلوچ نے  حریف بھارتی کھلاڑی کو شاندار تکنیکی برتری کے ساتھ شکست دے کر وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ بلوچ نے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے ہیں، اُن کی تاریخی کامیابی پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں، عزم، محنت اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ بلوچ کے اہلِ خانہ، کوچز اور معاون عملے کو بھی خراجِ تحسین کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل