Loading
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نےکراچی کے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن اور ایڈوانس ادائیگی کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سابق پی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے، ڈسپلنری ایکشن اور تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ سابق پی ڈی ضمیرعباسی کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمیر عباسی اور دیگر افسران کو معطل کر دیا گیا ہے اور سابق پی ڈی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ضمیر عباسی کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل