Loading
منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور قتل کے مقدمات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سیشن عدالت جنوبی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف گاڑدن تھانے میں منشیات کے مقدمہ کے حوالے سے سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمہ کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا ۔
واضح رہے کہ ضمانت پر فیصلہ کل تک فاضل جج کی رخصت کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ملزمان سہیل الرحمان اور ذیشان کی جانب سے ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ وکیل صفائی کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ ملزمان کا انمول عرف پنکی کے اس فعل سے کوئی تعلق نہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔
دریں اثنا انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔
پولیس کے عبوری چالان میں مدعی مقدمہ، لاش کا معائنہ کرنے والے، ایمبولینس ڈرائیور اور ایف آئی آر درج کرنے والے اہلکار کو گواہ بنایا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق عبوری چالان کی غلطیاں حتمی چالان میں دُورکردی جائیں گی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے عبوری چالان میں سنگین غلطیوں کی نشاندہی کی تھی۔
یاد رہے کہ 7 اپریل کو بغدادی کے علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی اور شک تھا کہ مرنے والا انمول عرف پنکی سے منشیات لیتا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کی موت منشیات کے استعمال سے ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل