Wednesday, June 10, 2026
 

پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت سے کیلیے نئی سروس کا آغاز کردیا

 



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے جسے ادارے نے خود تیار کیا ہے۔  پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کیلیے ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانا اور ریگولیٹری معلومات تک رسائی کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ چوبیس گھنٹے (24/7) فعال رہے گا اور صارفین کے ٹیلی کام خدمات سے متعلق سوالات، شکایات کے اندراج، سم رجسٹریشن، ڈیوائس رجسٹریشن اور پی ٹی اے سے متعلق دیگر امور پر فوری اور بروقت رہنمائی فراہم کرے گا۔ مزید برآں یہ نظام صارفین کو پی ٹی اے کی متعلقہ سرکاری خدمات اور خودکار پلیٹ فارمز کی جانب بھی رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ کم وقت میں درست معلومات اور سہولت حاصل کر سکیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پی ٹی اے کے ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل