Friday, June 12, 2026
 

ریاست منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں ناکام

 



مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اورخطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔ بھارت کا اپنا جریدہ"انڈیا نیوزنیٹ ورک" نےمنی پورمیں عام شہریوں کےقتل عام کےواقعات کوسامنے لےآیا۔ منی پورمیں ایک ماہ قبل مسلح گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونےوالےناگا قبیلے سےتعلق رکھنے والے6افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔ انڈیا نیوزنیٹ ورک کےمطابق لاشیں ملنے کےواقعےکےبعد منی پورمیں نسلی فسادات میں مزیداضافہ ہوگیا۔ بھارتی اخباردی ہندو کے مطابق واقعے کےبعدناگا کی تنظیم نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ڈپٹی وزیراعلیٰ منی پورکوعہدے سے ہٹانےکامطالبہ کردیا۔ فروری سےجاری فسادات میں تقریباًاب تک260 افراد ہلاک اور60 ہزارسے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ماہرین کےمطابق منی پورمیں مہینوں سے جاری فسادات نےمودی کی نااہلی اورحکومت کی انتظامی گرفت پر سنگین سوالات کھڑےکردیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل