Loading
فیفا ورلڈکپ کا رنگ سیاسی شخصیات پر بھی چڑھنے لگا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری کے شہریوں کے ساتھ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ دیکھا۔
اس موقع پر میئر کراچی عوام میں گھل مل گئے اور شائقین کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری پاکستان میں فٹبال کا تاریخی مرکز ہے اور یہاں سے ہمیشہ عالمی معیار کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات پر کراچی میں کھیلوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید کھیلوں کی سہولیات اور مثبت سرگرمیوں کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔ آج دنیا کراچی کا روشن، پُرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا اصل چہرہ دیکھ رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی، کھیلوں کے فروغ اور عوامی سہولیات کے لیے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل