Friday, June 12, 2026
 

ملازمین کی تنخواہوں، پنشن سمیت دگیر الاؤنسز میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ کی تجاویز سامنے آگئیں

 



آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش بھی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل