Friday, June 12, 2026
 

شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کے جرم میں سابق صدر کو 30 سال قید کی سزا

 



جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ یون نے اکتوبر 2024 میں آپریشن کا حکم دیا تھا تاکہ شمالی کوریا کو مشتعل کیا جا سکے اور اپنی ناکام مارشل لا کیلئے دلیل بنائی جاسکے۔ یون نے 3 دسمبر کو مارشل لا کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملک کو "مخالف ریاست" قوتوں سے بچا رہے ہیں جو شمالی کوریا سے ہمدردی رکھتی ہیں۔ تاہم جلد ہی یہ واضح ہو گیا کہ مارشل لا لگانے کیوجہ داخلی تنازعوں کو دبانا تھا جسے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے پیش نظر آرڈر کو واپس لے لیا گیا۔ بعد ازاں یون کا مواخذہ کیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں بغاوت کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جسے بڑھا کر 30 سال کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل