Friday, June 12, 2026
 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا، رانا ثنااللہ نے بتا دیا

 



وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نے آج پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بتادیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش بھی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع  کے مطابق سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ ہوگا، گریڈ ایک کے ملازمین میں زیادہ اضافہ ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ کریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین میں کم اضافہ ہوگا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سات سے دس فیصد اضافہ ہوگا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سات سے دس فیصد اضافہ ہوگا ۔۔رانا ثناءاللہ

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل