Friday, June 12, 2026
 

ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت 11.65 کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

 



پاکستان کسٹمز نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت 11 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان کسٹمز حکام کے مطابق ادریس ٹیکسٹائل ملز پر ڈیوٹی فری درآمدی کپاس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ کے دوران 5 لاکھ 44 ہزار کلو گرام درآمدی کپاس اسٹاک سے غائب پائی گئی جس کی مالیت 47 کروڑ روپے سے زائد ہے، ڈیوٹی و ٹیکسز کی مد میں 11 کروڑ 65 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مالکان، ڈائریکٹرز اور دیگر ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، لاہور میں کامیاب چھاپے کے دوران ملزم کاشف عمران کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم پر ڈیوٹی فری درآمدی سامان کی غیر قانونی فروخت میں معاونت کا الزام ہے۔ پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کے تحفظ اور تجارتی سہولتوں کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ریونیو فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل