Friday, June 12, 2026
 

باجوڑ میں آئی ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق

 



باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے ترغاؤ میں آئی ڈی دھماکے سے شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترغاؤ میں آئی ڈی دھماکے میں 60 سالہ شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوگئے جن کی لاش خار ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ڈی ایس پی سعید الرحمن نے کہا کہ آئی ڈی دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت شہزادہ میاں ولد زر سید میاں کے نام سے ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی ایس پی سعید الرحمن نے مزید کہا کہ ترغاؤ برنگ میں پیش آنے والے دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل