Friday, June 12, 2026
 

لکی مروت کے علاقہ خیروخیل پکہ میں مقامی افراد نے مسجد میں خود کش حملہ ناکام بنا دیا

 



لکی مروت کے علاقہ خیروخیل پکہ میں مقامی افراد نے مسجد میں خود کش حملہ ناکام بنا دیا جب کہ مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں 2 بچیاں جاں بحق  اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بروز 12 جون کو ایک خارجی نے خود کُش حملے کی نیت سے جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی،  خوارجی مسجد تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن مقامی افراد کی بروقت کارروائی کر کے خوارجی کو مسجد پہنچنے سے پہلے ہلاک کردیا گیا۔ تاہم موٹر سائیکل پر لگا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے خودکش دھماکہ ہوا جس سے پانچ سالہ بچی شہید جبکہ بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز  نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اس واقعے کے بعد لکی مروت کے عوام میں خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل