Friday, June 12, 2026
 

فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ڈیجیٹل برآمدات کیلئے رعایت

 



وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ٹی، آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو اثاثہ قرار دیا ہے۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاتیہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے تاہم وزیراعظم نے اس رعایتی نظام کو مزید تین سال 30 جون 2029 تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل