Friday, June 12, 2026
 

گوادر کے مغربی سمندر میں پھیلا تیل صاف ہوگیا

 



بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے مغرب میں تیل کے پھیلاؤ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبیلوڈبیلوایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان نے کہا کہ 10مئی کو اس بات کی پیش گوئی کرچکےتھے کہ تیل ٹاربال یا آئل پیسٹ کی شکل میں تبدیل ہونے کے بعد پاکستان کےساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خارگ جزیرے پرتیل کے رساو کا واقعہ پیش آیا تھا، اس تیل کی اصلیت کا پتہ لگانے کےلیے فنگرپرنٹ کا عمل پی پی ایل اوراوجی ڈی سی ایل حکام کےذریعے ہی ممکن ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین صورتحال کے تحت گوادر میں سمندری لہروں کے ایکشن اورکرنٹ نےتیل کوختم کردیا ہے۔ گوادر کا مغربی خلیج اب تیل سے مکمل طور پر پاک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل