Friday, June 12, 2026
 

ابھیشیک شرما اور ماہرہ شرما کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں گرم

 



بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں تاہم اس مرتبہ وجہ کرکٹ میں کارکردگی نہیں بلکہ اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہیں ہیں۔ حال ہی میں آئی پی ایل 2026 میں متاثر کن کارکردگی دکھانے والے ابھیشیک کا نام سوشل میڈیا پر اس وقت زیرِ بحث آیا جب ان کی اور ماہرہ کی انسٹاگرام پوسٹس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ ماہرہ شرما نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ رنگ کے ٹاپ اور جینز میں نظر آئیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا تاہم مداحوں کی نظریں ان کے ہاتھ میں موجود ایک مخصوص سیاہ بریسلٹ پر جا ٹھہریں، جس پر پلس (+) کا نشان بنا ہوا تھا۔ چند ہی گھنٹوں بعد ابھیشیک شرما نے بھی اپنی تازہ تصاویر پوسٹ کیں۔ اگرچہ ان کی تصاویر عام نوعیت کی تھیں لیکن مداحوں نے نوٹ کیا کہ وہ بھی تقریباً اسی طرز کا بریسلٹ پہنے ہوئے ہیں جیسا ماہرہ نے پہنا ہوا تھا۔ اس مشابہت نے سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کے درمیان رومانوی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔         View this post on Instagram                       تاہم اب تک ابھیشیک شرما اور ماہرہ شرما نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ دونوں کی جانب سے خاموشی برقرار ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بدستور جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل