Friday, June 12, 2026
 

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

 



ٹیسلا کے بانی ایلون مسک تاریخ کی پہلی ایسی شخص بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگِ میل بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ریکارڈ ساز آئی پی او یعنی کمپنی کے شیئرز ببلک کی سطح پر بیچنے کے بعد حاصل ہوا۔ رپورٹس کے مطابقا اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او کیا جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ جا پہنچی۔ اس پیش رفت سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ واضح ایلون مسک کی یہ دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں۔ ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک ، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔ تاہم حالیہ اضافے میں سب سے بڑا کردار اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر نے ادا کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دولت زیادہ تر "پیپر ویلتھ" ہے یعنی اس کا انحصار کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ ویلیو پر ہے۔ اگر حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے تو مسک کی مجموعی دولت کم بھی ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل