Saturday, June 13, 2026
 

امریکا کا چین کی معروف کمپنیوں کے بلیک لسٹ کرنے کے اقدام پر بیجنگ کا ردعمل

 



چین نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے کئی بڑی چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ دفاع کی فہرست میں اپ ڈیٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں چینی ای کامرس کمپنی علی بابا، انٹرنیٹ سرچ فراہم کرنے والی کمپنی بیدو اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں BYD کے نام شامل ہیں۔ بعدازاں پینٹاگون نے دنیا کی سب سے بڑی سولر پینل بنانے والی کمپنیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جس میں ٹرینا سولر اور جے اے سولد ٹیکنالوجی شامل ہے۔ چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا، "چین امریکا کے اس اقدام سے غیر مطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر روکے، متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور تعمیری تزویراتی اور مستحکم چین-امریکی تعلقات کی تعمیر کے صحیح راستے پر واپس آئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل