Saturday, June 13, 2026
 

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا

 



حکومت نے آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز میں کہا گیا کہ پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی اب 116 روپے 8 پیسے کے بجائے 106 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ڈیزل پر لیوی 8 روپے67 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس سے ڈیزل پر لیوی44 روپے 59 پیسے سے بڑھ  کر 53روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل