Loading
چھانگا مانگا میں خاتون کو قتل کرکے نہر میں پھینکنے کے اندوہناک واقعے کا معمہ پولیس نے 10 روز میں حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 2 جون کو جیتی والا نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور بعد ازاں لاش نہر میں پھینک دی گئی تھی۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کے نوٹس پر پولیس نے سب انسپکٹر محمد شعیب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کی شناخت شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ شک کی بنیاد پر اس کے شوہر اسلام کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی بیوی کو پستول سے فائر مار کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ تھانہ کنگن پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل