Saturday, June 13, 2026
 

غیر قانونی کراسنگ پر بنگلادیش اور بھارت کے بارڈر سیکورٹی حکام کی ملاقات

 



حال ہی میں بھارت  اور بنگلا دیش کی سیکیورٹی بارڈر فورس کے حکام کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اور بھارتی بارڈر فورس کے ڈائریکٹر جنرل سطح کی تین روزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کے دوران غیر قانونی اور زبردستی بارڈر کراسنگ اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بات چیت ڈھاکہ کی جانب سے حالیہ الزامات کے پس منظر میں ہوئی کہ جس میں اس نےبھارت پر الزام لگایا کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے لوگوں کو زبردستی بنگلادیش کی سرحد میں داخل کرنے کی کوششوں کی۔ الزامات میں کہا گیا کہ متعدد افراد کو مبینہ طور پر اپنی ہندوستانی شہریت ثابت نہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش میں زبردستی بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے تاحال  ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل