Saturday, June 13, 2026
 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ایران تاریخی امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، شہباز شریف

 



وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہےامکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گےآئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزہر اعظم نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں مسلسل تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں دونوں ممالک کا عزم اور سفارتی کاوشیں اس پیش رفت میں اہم ثابت ہوئی ہیں۔یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ We are closer to a peace deal than ever before. With finalisation likely expected in the next 24 hours, Pakistan is preparing for the electronic signing of the peace deal immediately after, followed by technical level talks next week. We would like to thank United States of… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 13, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل