Saturday, June 13, 2026
 

ورلڈ کپ میں شریک نہ سہی، مگر ہر پاس اور ہر گول میں پاکستان کا حصہ موجود ہوگا، اسحاق ڈار

 



نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شریک نہ سہی، مگر ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول میں پاکستان کا حصہ موجود ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  ایکس پر پیغام میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال سیالکوٹ کے ہنرمند کاریگروں نے تیار کی، پاکستانی محنت کشوں کی مہارت، درستگی اور دستکاری عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ As the #FIFAWorldCup 2026 commences in Mexico, the United States and Canada, Pakistan takes pride in playing its part in this global celebration of sport. The official match ball, the Adidas Trionda, crafted in Sialkot through the skill, precision and craftsmanship of Pakistani… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 13, 2026 انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں تیار کردہ ایڈیڈاس ٹرائیونڈا ورلڈ کپ کے ہر میچ میں استعمال ہوگی، پاکستانی ہنرمندوں کی عالمی معیار کی صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل