Loading
امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ بریکر نے تین مشعلوں کے ساتھ کرتب دِکھا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے تین جلتی ہوئی مشعلوں کو مسلسل 6 منٹ اور 25.49 سیکنڈ تک اچھال کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ منفرد کوشش انہوں نے ہوبل کریک پارک میں اپنے بیٹے کی فٹبال پریکٹس کے اختتام پر کی۔ اس دوران وہ مسلسل جلتی ہوئی مشعلوں کو جگلنگ کرتے رہے اور مقررہ وقت سے کہیں زیادہ دیر تک توازن برقرار رکھا اور تین جلتی ہوئی مشعلوں کے ساتھ سب سے طویل مدت تک جگلنگ کا نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔
ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی جگلنگ سمیت مختلف شعبوں میں متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں منفرد کارناموں کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل