Loading
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب بڑھتی ہوئی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جاری مذاکرات کی کامیابی پورے خطے کے لیے مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation last night with the Foreign Minister of the Republic of Türkiye, Hakan Fidan @HakanFidan.
The two leaders exchanged views on the evolving regional situation and… pic.twitter.com/8rVjWcM35g
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 14, 2026
رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ترکیہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جن سے خطے کی صورتحال اور ممکنہ امن فارمولے کے حوالے سے مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل