Loading
کالعدم انتشاری کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس بکتر بند پر فائرنگ، نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت عیاں ہوگئی جب کہ کالعدم انتشاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی ،مسلح جتھوں کے ذریعےآزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپہ ہے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے راولاکوٹ عید گاہ کے مقام پر فلیگ مارچ کرنے والی پولیس بکتر بند پر مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے 30سے زائد گولیاں برسائیں جس سے پولیس کی بکتر بند کونقصان پہنچا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق انتشاری کمیٹی کی جانب سے کچھ مسلح جتھے 1000سے1500روپے دیہاڑی پر لائے گئے ہیں۔
انتشاری کمیٹی کے سرغنہ کی آڈیو لیک بھی سامنے آئی تھی جس میں مسلح جتھوں کے ذریعے شرپسندی پھیلانے کی دھمکی دی گئی تھی، کالعدم انتشاری کمیٹی پہلے بھی اسی طرز کے حملے کر چکی ہے جس میں سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملہ بھی شامل ہے ۔
عوامی حقوق کی آڑ میں مسلح کارروائیاں اور جتھوں کی جانب سے جلاو گھیراو ہی اس انتشاری کمیٹی کا اصل چہرہ ہے۔
ماہرین کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مسلح حملے انتشاری کمیٹی کے بیرونی ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں، انتشاری کمیٹی کے حملے ریاست کی رٹ کو براہ راست چیلنج کرنے کے مترادف ہیں جس سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل