Loading
شہر قائد میں زمان ٹاؤن کے علاقے کرسچن پاڑے میں بچوں کے درمیان ہونے والا معمولی جھگڑا اس وقت سنگین تنازع میں تبدیل ہوگیا جب دونوں خاندانوں کے بڑے افراد بھی آمنے سامنے آ گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک فریق کے متعدد افراد نے مخالف فریق کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مردوں اور خواتین پر مبینہ طور پر چھریوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
واقعے کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کی میڈیکل لیگل رپورٹ (ایم ایل آر) موصول ہونے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل