Loading
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں دن دیہاڑے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر کباڑی اور دوسری پارٹی کے درمیان معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں جبکہ ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ بھی موجود ہے۔ ویڈیو میں ایک موقع پر ایک شخص اسلحہ بردار کو گرا کر اس سے ہتھیار چھین لیتا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلحہ چھیننے کے دوران فائر بھی ہوا جبکہ اسلحہ حاصل کرنے والے شخص نے بھی ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل