Loading
یمن میں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے فری کلائمبر الققع بن عنتر ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ الققع بن عنتر، جنہیں آن لائن دنیا میں “اسپائیڈر مین آف یمن” کے نام سے جانا جاتا تھا، جمعہ کے روز جنوبی صوبے الضالع میں واقع حرضۃ دمت آتش فشاں کے تقریباً 120 میٹر گہرے گڑھے میں چڑھائی کے دوران نیچے گر گئے۔
وہ بغیر حفاظتی رسوں اور آلات کے خطرناک چٹانوں اور پہاڑوں پر چڑھنے کی ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور تھے۔
حادثے کے بعد مقامی سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 24 گھنٹے طویل سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے بعد ان کی لاش برآمد کی۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران دشوار گزار راستوں کے باعث ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یمنی میڈیا کے مطابق الققع بن عنتر نے بعض اوقات اپنی خطرناک سرگرمیوں کی وجہ معاشی مجبوری کو قرار دیا تھا اور وہ ان ویڈیوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل