Monday, June 15, 2026
 

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواستِ ضمانت مسترد

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے انمول عرف پنکی کیس میں سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحقیقات کے مطابق درخواستگزار ملزمہ انمول کے اہم سہولت کار ہیں۔ استغاثہ  کے مطابق سہولت کار سہیل الرحمان اور ذیشان رحمان انمول پنکی کی بلیک منی کو وائٹ کرتے ہیں۔ پنکی کے اکاؤنٹ فریز ہونے کے بعد سمیر کی مدد سے ٹرانزیکشن کی جاتی تھی۔ سہیل، سمیر اور ذیشان الرحمان کے اکاؤنٹ سے ان کی جائیداد خریدتی تھی۔  انہیں کے اکاؤنٹس میں منشیات کے خام مال کی پیمنٹ کی جاتی تھی۔ ملزمہ انمول پنکی کا چھوٹا بھائی ناصر سال 2016 میں سمیر کے پاس ملازم تھا۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم سمیر سے سہیل الرحمن اور ذیشان الرحمان کا کوئی تعلق نہیں۔ پولیس کے یہ الزامات نئے نہیں  ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل