Sunday, July 07, 2024
 

کراچی؛ موسم ابر آلود ہونے کے باوجود حبس کی کیفیت برقرار رہی

 



  کراچی: جمعرات کو شہر کا مطلع  ابرآلود رہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب  حبس کی کیفیت برقرار رہی۔ 

جمعرات کو کئی روز کے بعد صبح کے وقت شہر میں موسم کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر ابرآلود رہا،سمندری ہوائیں دن بھر چلیں،تاہم صبح و شام کے وقت نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب موسم مجموعی طور پر گرم ومرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد رہا،دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعے کی شام  کو مشرقی سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے،اس کے زیر اثر 6 جولائی کی شام اور 7 جولائی کو تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، سکھرسمیت دیگر اضلاع میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم ومطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بونداباندی ہوسکتی ہے اور کراچی میں مطلع ابرآلود جبکہ گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

جمعے کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 50 تا 60 فیصد رہنے کا امکان ہے،سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کے علاوہ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل