Sunday, July 07, 2024
 

اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی مالکان کو پیٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت

 



  کراچی: پیٹرولیم ڈویژن اور اوگران نے پیٹرول پمپ مالکان کو  پیٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن  نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

اوگرا  اور پیٹرولیم ڈویژن نے  ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں اور  تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 یہ بھی پڑھیں؛ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں جمعے کو ہڑتال کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں جمعے (5جولائی) کو پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند  رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل