Wednesday, June 17, 2026
 

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلیے نیا کمانڈو یونٹ بنانے کا فیصلہ

 



خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے نیا کمانڈو یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کے پی پولیس نے ’’اسٹرائیک کمانڈو یونٹ‘‘ بنانے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 400 اسپیشل کمبیٹ فائٹر نئے یونٹ کا حصہ ہوں گے، نئے یونٹ کے جوان ڈرون ٹیکنالوجی، نائٹ وژن آپریشن، تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، جدید یونٹ ناکہ بندی، پولیو ڈیوٹی، روٹین کے فرائض سے مستثنی ہوگی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق نئے یونٹ کو صوبے میں کسی بھی جگہ 45 دنوں کے لئے تعینات کیا جاسکے گا، اسٹرائیک کمانڈو یونٹ ’’پولیس کی دفاعی، جنگی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے بنایا گیا، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدام اٹھایا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل