Loading
تنازعات میں گھرے رہنے والے مفتی قوی نے وائرل انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ساتھ اپنا رشتہ بتادیا۔
مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
قوی نے ویڈیو میں کہا ’’یہ میری پوتی ہے، آج کے بعد اگر کسی نے میلی نگاہ ڈالی میری پوتی پر، ان کے سر پر سایہ ان کے دادو قبلہ مفتی عبدالقوی صاحب کا ہے۔ ذہن کو درست رکھیں۔‘‘
مفتی قوی نے مزید کہا کہ ’’پھر آپ کہتے ہیں نوجوان نسل کے لیے پیغام۔ نوجوان نسل کےلیے ایک ہی پیغام ہے کہ مثبت رہیں۔ اور زبان میٹھی۔‘‘
قوی نے دھمکی دی کہ اگر آج کے بعد میری پوتی کےلیے اگر آپ نے کوئی غلط لفظ بولا یا ٹائپ لکھا....‘‘ مفتی کا انداز دھمکی آمیز تھا۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل