Loading
خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا جبکہ عدالت نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ جاری کیا ہے کہ وراثت میں خواتین کا حق ریاست کا نہیں بلکہ اللہ تعالی کا بنایا ہوا قانون ہے، قرآن پاک میں وراثت کے حق کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ بلوچستان کی خاتون بی بی آمنہ کے مقدمہ میں جاری کیابدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا رجحان ہے، خواتین کو وراثت سے محروم سماجی دبائو اور فراڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے؟
عدالت نے کہا کہ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کی وراثت کے مقدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیں، کوئی بھی علاقائی روایت یا خاندانی نظام خواتین سے وراثت کا حق نہیں چھین سکتا، خواتین کو وراثت کا حق نہ دینا ملکی قانون اور اللہ تعالی کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار خاتون کے والدین کی تمام جائیدادوں کو شیئرز کے تعین کیلئے سول کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سول کورٹ آئین اور قانون کے مطابق تمام جائیدادوں میں شیئرز کا فیصلہ کرے، بی بی آمنہ نامی خاتون نے بھائیوں کی جانب سے پوری جائیداد میں حصہ نہ دینے کا معاملہ چیلنج کر رکھا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل